یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا، چینی دالیں اور صابن سمیت درجنوں اشیاءپر سبسڈی ختم، قیمتیں بڑھ گئیں

یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا، چینی دالیں اور صابن سمیت درجنوں اشیاءپر سبسڈی ختم، ...
یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا، چینی دالیں اور صابن سمیت درجنوں اشیاءپر سبسڈی ختم، قیمتیں بڑھ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا، چینی، دالیں اور صابن سمیت درجنوں ضروری اشیاءپر سبسڈی ختم کر دی ہے جس کے بعد ان اشیاءکی قیمتیں مارکیٹ کے برابر آ گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چینی کی قیمت 6 روپے فی کلو اضافہ کے ساتھ 60 روپے کلو ہو گئی ہے اور آٹا 40 روپے فی تھیلا مہنگا کر دیا گیا جبکہ صابن کی قیمت میں بھی 2 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومتی فیصلے کے بعد درجنوں اشیاءکی قیمتیں مارکیٹ ریٹ کے برابر ہو گئی ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -